Monday, July 11, 2005

کمپیوٹر پر اردو لکھنا/پڑھنا

کمپیوٹر پر اردو لکھنے پڑھنے کیلئے سب سے پہلے آپ کو اردو کی تنصیب کرنا ہوگی۔ اس کیلئے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنا ہوں گے۔انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اردو لکھنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔نوٹ: یہ طریقہ کار ونڈوز ایکس پی کیلئے کارآمد ہے۔
سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ونڈوز میں اردو انسٹال ہے۔ (ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ
یہاں دیکھئیے۔) انسٹال ہونے کی صورت میں ٹاسک بار پر کلاک کے بائیں طرف واقع ایک بٹن کی مدد سے لکھنے والی زبان کو انگریزی (EN) سے اردو (UR) میں بدلا جاسکتا ہے۔ پہلے سے اردو انسٹال نہ ہونے کی صورت میں کنٹرول پینل میں جاکر "Language and Regional Settings" میں سے اردو انسٹال کر لیں۔
اردو مائیکروسافٹ کے کی بورڈ کے ساتھ انسٹال ہو جائے گی۔ اس کا کی بورڈ سیکھنے میں تھوڑا مشکل ہے۔ اس کے بجائے اردو لکھنے والے اکثر "Phonetic" کی بورڈ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس میں اردو کی آوازوں کے اعتبار سے حروف کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلا ت اور ٹ انگریڑی حرف "T" پر دستیاب ہوں گی۔ ایک دفعہ اردو انسٹال کرنے کے بعد فونیٹک کی بورڈ
یہاں∞ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جاسکتا ہے۔
اردو فونٹ انسٹال کرنے کیلئے آپ
یہ فائل∞ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔ اس سے ضرورت کے تمام اردو فونٹ ونڈوز میں دستیاب ہو جائیں گے۔
اس کے بعد اردو لکھنے کیلئے ماؤس کی مدد سے کلاک کے بائیں طرف وا‏قع ایک چھوٹے سے باکس کو کلک کریں تاکہ "EN" کی جگہ "UR" لکھا نظر آئے۔ اب آپ اردو لکھ سکتے ہیں۔